اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس و دیگر ایم ڈبلیوایم کا سید امین شیرازی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری و دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ سید امین شیرازی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا میرِ کارواں منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سید امین شیرازی کی قیادت امامیہ طلباء کی تعلیم وتربیت، تنظیم کو نئی توانائی، فکری استقامت اور تحریکی جدوجہد کے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائے گی، آئی ایس او اپنی لازوال تاریخ کے ساتھ الہی راستے پر گامزن اور ملک میں نظام ولایت کا ہر اول دستہ ہے، دعاگو ہوں کہ نو منتخب مرکزی صدر اپنی ذمہ داریوں کو بطریقِ احسن انجام دیں گے اور ملت کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *