اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

سید حسن نصراللہ لشکرِ شہداء کے سردار اور امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر تھے،چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز نیٹ ورک (لاہور)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے انہیں زبردست خراجِ عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ لشکرِ شہداء کے سردار اور امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر تھے، ان کی زندگی دین، سیاست اور شجاعت کا حسین امتزاج تھی اور ان کی شہادت نے تحریکِ مقاومت کو نئی زندگی وجہت عطا کی، شہید مزاحمت نے صہیونی ریاست اور استعماری قوتوں کے خلاف جرات مندانہ کردار ادا کیا، ان کی للکار دشمن کے ایوانوں کو لرزا دیتی تھی اور ان کی بصیرت سامراجی منصوبوں کو ناکام بنا دیتی تھی، سید وہ قائد تھے جنہوں نے امت مسلمہ کو اتحاد، بیداری اور مزاحمت کا عملی درس دیا، شہید سید حسن نصراللہ کا وجود قرآن اور اہلبیتؑ کی تعلیمات کا عملی پیکر تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا کہ ظلم کے خلاف قیام ہی حقیقی اسلام کا پیغام ہے، ان کا مشن آج بھی مظلوموں کے لیے امید اور ظالموں کے لیے خوف کا پیغام ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ان کے افکار کو آنے والی نسلوں تک پہنچایا جائے گا اور ان کے مشن کو امت کے اتحاد و آزادی کی بنیاد بنایا جائے گا، شہید سید حسن نصراللہ کی یاد محض ایک شخصیت کی یاد نہیں بلکہ یہ مزاحمت، عزت اور آزادی کے سفر کا تسلسل ہے۔ ان کی قربانی اس بات کا اعلان ہے کہ خونِ شہداء ملتوں کی حیات اور حریت کی ضمانت ہے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *