اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

ایم ڈبلیو ایم قم کا جشنِ صادقینؑ و ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے پروگرام / چھوٹے اختلافات سے اجتناب اور بڑے اہداف کا حصول وقت کی ضرورت ہے، علامہ امین شہیدی

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ ) : ایم ڈبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقین (ع) اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی تھے۔
ایم ڈبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام جشنِ صادقین (ع) اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی تھے۔
علامہ امین شہیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئمہ اطہار علیہم السّلام کی سیرت اپنانے پر زور دیا۔
انہوں نے معاشرتی و دینی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ کے طلاب کو نہ صرف علمی اعتبار سے، بلکہ عملی و تربیتی میدان میں بھی تیار رہنا چاہیے، تاکہ وہ معاشرے کی ضروریات کے مطابق بہتر کردار ادا کر سکیں۔
علامہ امین شہیدی نے چھوٹے اختلافات سے اجتناب اور بڑے اہداف کا حصول اور مکتبِ اہل بیتؑ کی خدمت کو وقت کی سب سے اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قم میں زندگی خدا کی عظیم نعمت اور ایک “بہشت” سے کم نہیں ہے، لہٰذا طلباء یہاں کے ماحول سے زیادہ سے زیادہ علمی و روحانی فائدہ اُٹھائیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *