وحدت نیوز نیٹ ورک (اصفہان )— مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیرِ اہتمام 26 دسمبر بروز جمعہ جامعہ المصطفیٰ کے کانفرنس ہال نمبر 2 میں ایک بابرکت اور علمی نشست منعقد ہوئی، جس میں طلاب اور ذمہ داران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کی سعادت برادر واجد علی نے حاصل کی۔
تقریب میں قم المقدس سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان ڈاکٹر زوار حسین جعفری نے خطاب کیا اور شہداء کی عظمت، ان کے بلند مقام اور معاشروں کی فکری و روحانی تربیت میں ان کے کردار پر مفصل اور مؤثر گفتگو کی، جسے شرکاء نے نہایت توجہ سے سنا۔
نشست کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی جانب سے ایامِ فاطمیہ کے موقع پر منعقدہ کتاب خوانی مقابلہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلاب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ نتائج کے مطابق:
پہلی پوزیشن: برادر رضا عباس مرتضوی
دوسری پوزیشن: برادر اشرف علی
تیسری پوزیشن: ایک معزز خاتون طالبہ
اس کے علاوہ دیگر کامیاب شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے تشویقی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ تقریب کے آخر میں منتظمین نے معزز مہمانِ خصوصی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے انعقاد کو طلابی و فکری سرگرمیوں کے فروغ کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا۔
اصفہان: مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیرِ اہتمام علمی نشست اور تقسیمِ انعامات کی تقریب
Shares:








