اہم خبریںپاکستان کی خبریں

اسلام آباد: مدرسہ جامعہ نعیمیہ میں اہل سنت طلبہ کی دستار بندی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہاتھوں مراسم تعمم

وحدت نیوز نیٹ ورک : (اسلام اباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف عالمِ دین اہل سنت مفتی گلزار احمد نعیمی کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان کانفرنس “خاتونِ جنت سلام اللہ علیہا” میں خصوصی شرکت کی۔ یہ کانفرنس مدرسہ جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوئی، جہاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر ایک پُراثر اور تاریخی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب مکمل قرآنِ کریم حفظ کرنے والے حفاظِ کرام کی مراسمِ تعمم (دستار بندی) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دستِ مبارک سے انجام دی گئی۔ اس موقع پر شیعہ اور سنی اتحاد و اخوت کی عملی تصویر سامنے آئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

اس خوبصورت اور وحدت پر مبنی منظر کو سوشل میڈیا پر بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جہاں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی روشن مثال قرار دیا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تقریبات موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کے درمیان بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *