اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

اسلام آباد تحریک طالبان پاکستان کے نام نہاد کمانڈر کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدر اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے تعلیمی مرکز (جامعہ الولایہ) کو نشانہ بنانے کی دھمکی کو ملک کی سالمیت اور خودمختاری پر کھلا حملہ ہے/ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم) : پاکستان کی مجلس وحدت مسلمین کے امور خارجہ کے ذمہ دار علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس صرف ایک خاص فکری مکتب کی آواز نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے مظلوم عوام، بشمول پشتون، بلوچ، سندھی، پنجابی اور کشمیری عوام کی طاقتور آواز بن چکے ہیں۔ ان کے خلاف سازش درحقیقت پاکستان میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کی آزادانہ حرکت، شناختی کارروائیوں اور سوشل میڈیا پر دھمکیوں کی اشاعت نے سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس نیٹ ورکس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

علامہ شیرازی نے زور دیا کہ یہ عناصر ملک کے اندر موجود ہیں اور ضد حکومتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے تحفظ کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کا مطالبہ ہے کہ ان دہشت گردوں اور ان کے معاونین کو فوری طور پر حراست میں لیا جائے اور دارالحکومت میں موجود ان کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *