وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ) : گزشتہ شب، بروز جمعہ 15 اگست 2025ء، فندق القصر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر سید ذیشان حیدر حسنی نے ایران کے معروف و مقبول خطیب آغا علیرضا پناہیان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سید ذیشان حیدر حسنی نے آغا پناہیان کو مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاسی، فلاحی اور علمی خدمات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے قم المقدسہ میں قائم مدرسہ الولایہ اور اسلام آباد کی علمی سرگرمیوں کی تفصیلات بھی پیش کیں، جنہیں سن کر آغا پناہیان نے دلی مسرت کا اظہار کیا۔
آغا علیرضا پناہیان نے مجلس وحدت مسلمین کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جلد ہی قم المقدسہ میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر اور مدرسہ الولایہ کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وہاں حاضری کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔