وحدت نیوز (قم) دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس سے تیار الوفا الاالسلامی البحرینی کے مرکزی رہنما حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مرتضی السندیی کا کہنا تھا کہ وجود پیامبر اعظم علیہ السلام تمام عالم کے لیے رحمت ہے ۔ جس نے بھی پیامبر کی اتباع نہیں کی وہ گمراہ ہوئے اور ظلمات میں رہ گئے ۔ بعض لوگوں نے جہل و عناد کی وجہ سے انکے وجود مقدس سے استفادہ نہیں کیا ۔ یہ امام خمینی کی بصیرت تھی کہ مسلمانوں کے درمیان ہفتہ وحدت کا انعقاد کیا۔ بعض جہلا نے بارہ اور سترہ ربیع الاول کو موجب اختلاف بنایا تھا امام خمینی نے اس کو اتحاد کا ہفتہ بنا دیا ۔ اختلاف کو ائتلاف تبدیل کر دیا ۔آج غزہ کے معاملے میں شیعہ سنی اکھٹا ہونا وحدت کی تجلی ہے ۔جہان اسلامی پر آنے والے حوادث و مشکلات میں متحد ہونا وحدت اسلامی ہے۔ دشمن اسلام مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرتے ہیں کبھی قبیلوں کے ذریعے کبھی قومیت کے ذریعے اور کبھی مختلف زاویوں سے ۔ آج جبکہ ہمارا دشمن ہمارے خلاف متحد ہو چکا ہے تو مسلمانوں میں اتحاد امت واحدہ کی اشد ضرورت ہے ۔ہمارے درمیان اختلاف سے زیادہ اتفاقات ہیں ۔ جیسے کسی کی سر زمین پر تجاوز کرنے والے کے خلاف تمام مذاھب کی ایک ہی نظر و اتفاق ہے۔ جہلا نے ہمیشہ اختلافات کو ہوا دی ہے ۔ جیسا کہ رھبر معظم نے اپنے خطاب میں فرمایا تھا “نگاہ ما نگاہ امت است” دشمن نے ھمیں تقسیم کردیا اور اختلاف ایجاد کیا۔ ہمارے دشمن مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جس دن ہم امت واحدہ بنیں گے دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ خطیب نے حالیہ حزب اللہ پر ہونے والے حملوں کی مزمت کی اور لبنانی عوام سے ھمبستگی کا اظہار کیا ۔
ہفتہ وحدت کی بدولت اختلاف ائتلاف میں تبدیل ہو گیا / حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مرتضی السندیی
Shares: