اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

گلگت بلتستان کے پہاڑ ، دریا، معدنیات ، جنگلات اور زمنین یہاں کے عوام کی ملکیت ہیں کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عظیم الشان عظمت شہداء و حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم مرجائیں گے لیکن اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، ہمارے حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہمارے حقوق غصب ہوتے رہیں گے تو ہم اٹھیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، ظالم کے آگے سر نہ جھکانا اصلی دستور زندگی ہے، ہم کبھی ظالموں کے سامنے نہیں جھکیں گے، ظالم کے سامنے سر تسلیم خم کرنایزیدیت ہے، حسینیت میں غلامی کی گنجائش نہیں. اس وقت جی بی کے اندر زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، پہاڑ ،دریا زمین جی بی کی عوام کے ہیں، طاہر القادری پر جب ظلم ہوا تب بھی ہم نے ڈٹ کر ان کا ساتھ دیا، عمران خان کے ساتھ ایک اصول کے تحت کھڑا ہوں اور کھڑا رہونگا، میں نے عمران خان کا ساتھ دیا تو کوئی ڈر نہیں ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا، جو بھی ظالم ہے، پہاڑ ،دریا زمین گلگت جی بی کی عوام کا حق ہے، عوام کا حق ہے کہ وہ پسند کا حکمران چنیں، 8 فروری کو پاکستان کے عوام کی حقوق پامال کیا، تم جیلر نہیں کہ وفاداروں کو جیل میں ڈالیں، ہماری بیٹیوں کی شوہر لاپتہ ہے کیا ظلم نہیں، ہمارے جوان اور سیاسی کارکنان بے قصور جیلوں میں ہیں، عدت کا جھوٹا کیس بنا کر عمران خان کو جیل میں ڈال دیا ہے جو کہ شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام 76 سال سے پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں نہیں بنا رہے، یہاں کے زمینوں کے ، معدنیات، پانی کے مالک گلگت بلتستان کے عوام ہے، بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہے, جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں ہم انہیں توڑ دیں گے, عوام کا ہر طرف سے تنگ کیا جارہا ہے، معدنیات پر کام کرنے والوں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا، گلگت بلتستان کے تمام فرقے ایک جان کے مانند ہے، دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے ساتھ کوئی بھی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، مدنیات جی بی کے عوام کی ملکیت ہے،گلگت بلتستان کے عوام غیور اور باہمت ہیں اپنا اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، جو پاکستان کو توڑے گا ہم اس کے ہاتھ توڑ دیں گے، ہم آپ کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ہم آپ کے ترجمان ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ فلسطین کی طرح باہر کے لوگ آ کر مالک بن جائیں اور مقامی لوگ انکے ملازم ہوں، بلاسٹنگ مواد پر پابندی عوام پر ظلم ہے، یونیورسٹی کے نام پر پانچ سو کنال کو پانچ ہزار کنال بنا کر قبضہ کیا جارہا ہے، ایک سازش کے تحت مالک کو نوکر اور نوکر کو مالک بنا یا جارہا ہے، میں اپنے سینے میں گولی کھاؤں گا مظلوم کو بچانے کی کوشش کروں گا۔

انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین کے عوام ہمارے سر کا تاج ہے، فلسطینیوں کی صبر و استقامت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، غزہ کے مظلوم صبر کا پیکر ہے لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں لیکن اف تک ان کے زبان پر نہیں ہے، ساری دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی بنائی ہوئی ہیں، فلسطینی کاز کی امام خمینی نے ترجمانی کی کہ وہ مظلوم ہیں اور یہی سید الشہداء حضرت امام حسین ع کا درس ہے کہ مظلوم کے حامی وناصر رہنا ہے، اس وقت سارے مظلومین متحد اور یکجا ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کے ساتھ نہیں ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم ظالموں کو جا کر نہیں ملتے، ہمارے لیئے باعث عزت و وقار ہے کہ ہمارا لیڈر بہادر، بابصیرت، مدبر و عوام کا محبوب ترین رہنما ہمیں سید علی خامنہ ائ کی لیڈرشپ پر فخر ہے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *