تفصیلات کے مطابق بروز منگل یکم جولائی 2024 مؤسسہ باقرالعلوم میں ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی صاحب کی طرف سے محترم نذر حافی صاحب کے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم سے پی – ایچ – ڈی مکمل کرنے پر ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور عشائیہ دیا گیا۔
برادر محمد رفیق نے کلام الہی سے اس تقریب کا آغاز کیا۔
بعد ازاں تقریب میں موجود افراد نے اپنا تعارف کروایا اور اپنی فعالیتوں کو بیان کیا ۔
ڈاکٹر نذر حافی نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ یہ نشست ہماری فعالیتوں کو پہلے سے بہتر اور زیادہ موثر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وائس آف نیشن ، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور ابلاغ عامہ۔۔۔ یہ سارے فورم آپ دوستوں کے ہیں آپ ہمیشہ اپنے کاموں کو منظم اور پلاننگ کے ساتھ انجام دیں اور اپنی دینی و اجتماعی فعالیتوں کو نماز کی طرح واجب سمجھ کر انجام دیں ۔ انہوں حجۃالاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی صاحب کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور حاضرین سے مختصر اور جامع گفتگو کی۔
ان کے بعد
بعد ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے سب سے پہلے نذر حافی صاحب کو ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انکی علمی ، قلمی اور ابلاغ عامہ کی فعالیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انکی ٹیم اس کے بعد پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
سوال وجواب کے دوران انہوں نے اپنی گفتگو میں ایران میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بارے میں بھی سامنے آنے والے شبہات کے جوابات بھی دیے۔
آخر میں عشائیہ اور دعا امام زمانہ سے تقریب کا اختتام کیا گیا ۔
یاد رہے کہ اس تقریب میں جامعۃ الرضا ، جامعہ بعثت ، کے طلباء ، وائس آف نیشن ، سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور ابلاغ عامہ کے دوست شریک تھے۔
ڈاکٹر نذر حافی کے اعزاز میں عشائیہ سب سے بہترین دوستی وہ ہے جو دین کی خاطر ہو۔ ہمارا درمیان ایک عرصے سے باہمی محبت اور خلوص کا رشتہ قائم ہے۔ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی
Shares: