اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی وفدکے ہمراہ ایرانی سفیر سے ملاقات صدر ابراھیم رئیسی ورفقاء کی شہادت اظہار تعزیت

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سفارت خانہ اسلامی جمہوری ایران آمد، ایرانی سفیر جناب رضا امیری مقدم کو گزشتہ روز فضائی حادثے میں شہید ہونے والے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی ناگہانی اموات پر پوری پاکستان قوم کی جانب سے تعزیت وتسلیت پیش کی ۔شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کے حوالے سے اپنا تاثرات بھی قلم بند کئے ۔

وفد میں صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی ،سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان سہیل عباس شاہ، نائب صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ اقبال بہشتی ،وزیر اعلیٰ کے سابق معاون خصوصی الیاس صدیقی ،مولانا عیسی امینی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *