اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مشھد مقدس ، ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مولاعلیؑ اور شہزادی کونینؑ کے عقد کی خوشی میں تقریب کا انعقاد، علامہ احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت

وحدت نیوز(مشھد مقدس) ساقی کوثر اور کوثر کے عقد مبارک کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس میں ایک محفل برگزار کی گئی جس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت برادر حافظ عزیر نے حاصل کی،برادر شھباز علی نے منقبت پڑھی۔

حجۃ الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشھد مقدس نے معزز مہمان کا جشن میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا. وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شعبہ مشھد کے فعالان کے ساتھ تبلیغ دین کی ضرورت واھمیت پر گفتگو فرمائی اور سوالات کے جوابات دیے. اسکے بعد علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جشن مرج البحرین کا کیک کاٹا۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *