تفصیلات ( قم) کے مطابق بروز جمعہ 24 مئی 2024مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شہدائے خدمت (رئیس جمهور آیت اللہ إبراهيم رئيسي اور انکے ہمراہان) کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لیے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا،جس میں تمام طلاب، اساتید اور باہر سے آئے کچھ مہمانوں نے شرکت کی.
مجلس سے خطاب مولانا سید رضی عباس رضوی نے کی آپ نے اپنی گفتگو کہا کہ شہدا کی عظمت اور اسلام میں شہادت کے درجات و مراتب تک عام انسان کی فکر پرواز نہیں کر سکتی ۔إبراهيم رئيسي کی ملت ایران اور دنیائے اسلام کے لیے قربانیاں اور جدوجہد کو جتنا بھی بیان کیا جائے کم ہے۔ دور حاضر کے فتنے الہیاری کی شر انگیزیوں کا بیان و اسکا رد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو دور رکھنے کی ہے۔ وحدت ملت اسلامیہ کی بقا کے لیے الہیاری جیسے لوگوں کے ناپاک عزائم سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے ۔
آخر میں تمام شہدا کی بلندی درجات اور انقلاب اسلامی کے استحکام و پائیدار رہنے کی دعا و فاتحہ خوانی.
مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں شہدائے خدمت ( آیت اللہ إبراهيم رئيسي اور انکے ہمراہان) کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد
Shares: