اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہداء کی نظریاتی وارث ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم

دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو، اس کی مذمت اور جو بھی مظلوم ہو، اس کی حمایت کرنا ایم ڈبلیو ایم کا دینی و نظریاتی فریضہ ہے۔ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء سارے جہان اسلام کی حفاظت اور بقا کیلئے جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ داعش جیسے دشمنان اسلام اور امریکہ جیسے طاغوت کا مقابلہ کرنے پر پوری دنیا شہید قاسم سلیمانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شہید قاسم سلیمانی کے نظریات و افکار کو تجزیہ و تحلیل کے ساتھ حاضرین کیلئے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر محترم رفیق انجم، مظہر مصطفوی اور ذیشان علی نے سوز و سلام کے انداز میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ اس سال تین جنوری کو ہی کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار بھی کیا گیا۔

شرکائے گفتگو کا کہنا تھا کہ شہادتیں دین اسلام کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور شہید ہونے کے بعد شہداء کا مشن پہلے سے زیادہ فروغ پاتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کی نظریاتی وارث ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اور انہی کا کشمیر اور فلسطین بھی چاہیئے۔ مقررین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد اعظم اور علامہ اقبال سے اختلاف کرنے والوں کو یکسر مسترد کرتی ہے اور ہر نظریاتی و باشعور پاکستانی کو تقسیم فلسطین یا فلسطین کا دو ریاستی حل کسی طور بھی قبول نہیں۔ تکریم شہداء کی اس کانفرنس میں یہ پیغام بھی دیا گیا کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے۔ لہذا دنیا میں جو لوگ بھی لا الہ الا اللہ، اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کی عزت و ناموس کی خاطر شہید ہوئے ہیں، وہ ہمارے ہیرو اور رول ماڈل ہیں۔

اس موقع پر 2 جنوری کو شہید ہونے والے شہید باقر النمر، تین جنوری کو شہید ہونے والے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں، 5 جنوری کو کشمیریوں کے حق خودارادیت اور اس راستے میں شہید ہونے والے کشمیری شہداء، 8 جنوری کو شہید ضیاء الدین رضوی کی شہادت اور غزہ میں مسلسل ہونے والی شہادتوں کا بطور خاص ذکر کیا گیا۔ کانفرنس سے تفصیلی خطاب حجۃ الاسلام و المسلمین الشیخ عبداللہ دقاق نے کیا اور کانفرنس کا اختتامیہ ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین سید شیدا حسین جعفری نے شہداء کی کرامت و شرافت اور ان کے احسانات کے حوالے سے بیان کیا۔ کانفرنس کا اختتام حضرت امام مہدی علیہ السلام کی سلامتی اور ظہور کی اجتماعی دعا کے ساتھ کیا گیا۔
بشکریہ

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *