اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

فلسطینی مظلوموں کے حق میں مجلس وحدت المسلمین برطانیہ کا لندن میں ایک اہم اجلاس تمام مرکزی ذمہ داران کی شرکت اور عالم اسلام کی بے حسی پر رنج و غم کا اظہار اجلاس میں فلسطینی مظلوموں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت

تفصیلات کے مطابق (ایم ڈبلیو ایم برطانیہ) کا بروز اتوار مورخہ 5 مئی 2024 ویسٹ لندن میں اہم ایک اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مجلس کے سربراہ حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی سمیت مرکزی کابینہ اور ایسٹ لنڈن اور لوٹن سے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس کی نظامت ایم ڈبلیو آیم کے نائب صدر محترم سید عامر عباس بخاری نے کی۔ اجلاس کا آغاز محترم غلام عباس صاحب نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور مولانا ہاشم حسینی نے حدیث کسا کی تلاوت کی۔
مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کی طرف سے اس موقع پر ایک مشترکہ بیانیہ بھی جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ آج امریکہ، آسٹریلیا، جاپان ،نیوزی لینڈ ایشیا، افریقہ اور یورپ بھر میں کالجوں اور یونیورسٹیز کےاسٹوڈنٹس کی مظلومین کے حق میں صدائے احتجاج انسانیت کے دفاع کیلیے آواز ہے۔ جس کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج رفح میں فلسطینی خواتین اور بچوں پر حملے بند کیے جائیں، دراصل نہتے شہریوں پر ایسے حملے انسانی نسل کشی ہے ان مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ میں اس سال قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اس راہ کو باقی رکھنے کیلیے عظیم سطح پر پروگرام منعقد کیا جائیگا۔
آخر میں نوحہ خوانی کیساتھ تمام شھدا کیلیے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *