اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں دی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا جانا حق و صداقت اور ملک و قوم کی جیت ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایکس x اکاؤنٹ سےجاری بیان میں کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں دی گئی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا جانا حق و صداقت اور ملک و قوم کی جیت ہے۔ان شا اللہ وطن عزیز سے اندھیرے چھٹ کر رہیں گے۔ریاست کو آزاد ،باوقار اور داخلی خودمختار بنانے کے لیے بانی پاکستان تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہ ذمہ دارن پر منحصر ہے کہ وہ خود کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے زندہ رکھنا چاہتے ہیں یا کسی سیاہ باب میں اضافے کا باعث بننا چاہتے ہیں۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *