پاکستان کی خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو سینیٹر بننے پر مبارکباد، دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار، شکرانے اور اظہار مسرت کی تقریب

مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ اور ایم ڈبلیو ایم قم کی طرف سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے سینیٹر منتخب ہونے کی مناسبت سے ایک شکرانے اور خوشی کی تقریب منعقد کی گئی۔ حاضرین نے کہا کہ پاکستان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سینیٹر بننا ملک و قوم کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔ اس وقت قوم کو ایسے ہی اصول پرست ، شجاع اور بصیرت مند سیاست دانوں اور رہنماؤں کی ضرورت ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے سینیٹر بننے سے پاکستان کے نظریاتی سیاستدانوں میں ایک بہترین اضافہ ہوا ہے۔
حاضرین نے کہا کہ ان شاءاللہ راجہ صاحب پاکستان کے عوام، مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بھرپور ترجمانی کریں گے۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب ایک انتھک محنت کرنے والی شخصیت ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے ساری ملت پاکستان کو فایدہ پہنچے گا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *