Uncategorized

صدرِ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی امت اسلامیہ کا ایک روشن چہرہ ہیں، وطن عزیز آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے سرکاری دورے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور علاقائی تعلقات ہیں، صدر ایران کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پاک ایران تعلقات کے مزید استحکام اور دوطرفہ تجارت کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی امت اسلامیہ کا ایک روشن چہرہ ہیں، آپ نے اقوام متحدہ کے فورم پر قرآن مجید اور مسلمانوں کے مقدسات کا مقدمہ جس محکم، مدلل اور منطقی انداز میں پیش کیا وہ آپ کی دین سے محبت، بصیرت اور علمیت کی دلیل ہے، مظلومین فلسطین کی حمایت میں جو سفارتی اور عملی اقدامات ایران نے سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں اٹھائے وہ سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *