اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

شہادت نے شہید قاسم سلیمانی کو فرد سے مکتب بنا دیا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ عبداللہ دقاق( ایران میں بحرینی مدارس کی مشترکہ انجمن کے سربراہ )

مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام تکریم شہدا کانفرنس کا انعقاد۔ شہید، شہادت اور شہدا کے مختلف زاویوں پر گفتگو
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام تکریم شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام و المسلمین الشیخ عبداللہ دقاق نے شہید کی عظمت اور شہدا کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت نے شہدا کو فرد سے مکتب بنا دیا ہے۔ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی و دیگر شہدا کے بارے میں کہا کہ شہادت نے انہیں سارے جہان میں معروف و مشہور کر دیا ہے۔ شہید قاسم سلیمانی شہادت کے بعد ایک مکتب میں بدل گئے ہیں۔ انہوں نے سانحہ کرمان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مکتب سلیمانی مزید جہانی ہوگا اور یہ شہادتیں دنیا بھر میں افکار شہید سلیمانی کی شناخت، پہچان اور ترویج و اشاعت کا باعث بنیں گی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *