پاکستان کی خبریں

سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے وفدکی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے خصوصی ملاقات

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے سی ایم ہاؤس پشاور میں خصوصی ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے وفد کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈا پور سے صوبے میں درپیش سکیورٹی مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیئے اہم ملاقات ہوئی۔

ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ وفد میں مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمداقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، صوبائی صدر کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری، قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین، تحصیل میئر پاراچنار مزمل حسین فصیح، محسن شہریار اور دیگر شامل تھے۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کوہاٹ، پاراچنار،ہری پور اور دیگر شہروں میں سکیورٹی سے مربوط مسائل اورسابقہ اور موجودہ دور حکومت کے انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے ایم ڈبلیوایم قائدین کی شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے جلد تمام مسائل کے حل کا وعدہ کیا ۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *