وحدت نیوز امور خارجہ: (قم المقدس) مدرسہ امام خمینی رح شعبہ علوم قرآن و حدیث کے مدیر ڈاکٹر محمد علی رضائی اصفہانی کی خصوصی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مدرسہ امام خمینی رح کا دورہ۔ آپ کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے اراکین کا وفد بھی موجود تھا سینیٹر علامہ راجہ ناصر جعفری نے مدرسہ امام خمینی کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔آپ نے محفل قرآنی میں خصوصی شرکت کی ڈاکٹر رضایی اور قرآن وحدیث کے اساتذہ اور مسئولین کے ساتھ نشست میں بھی شرکت کی ۔ بعد ازاں آپ نے اساتیذ اور طلباء سے خطاب کیا اور حوزے کے علماء اور اساتیذ نے آپکی گفتگو کو بہت سراہا ۔ اپنی گفتگو میں آپ نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید مقاومت کی عالم اسلام اور مظلومین جہاں بالخصوص فلسطین کے مظلومین کے لیے دل و جان سے خدمات کا ذکر کیا اور انکے ہمراہ گزرے یادگار لمہات کے بارے میں بھی ذکر کیا۔
یاد رہے کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں انہوں گزشتہ شب قم المقدس میں شہید سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مجلس عزاء سے خطاب بھی کیا ۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قم میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ مدرسہ امام خمینی رح کا دورہ اور خطاب
Shares: