سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس نے پی ٹی آئی ممبران پارلیمنٹ کی خلاف آئین وقانون گرفتاریوں کو بدترین سیاسی انتقام قراردےدیا
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایکس x سابقہ ٹیوٹر اکاؤنٹ سے جاری سے مذمتی پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ کی خلاف آئین وقانون گرفتاریوں کو بدترین سیاسی انتقام قراردےدیاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ طاقت اور اختیارات کے زور پر ملکی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے آمرانہ حربے غاصب حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔حکمران سیاسی انتقام میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں ملک وقوم کو درپیش مشکلات دکھائی نہیں دے رہیں۔