سات مارچ کا دن نئے عزم اور نئے حوصلہ کا تقاضا کرتا ہے۔ ڈاکٹر نقوی شہید کی شہادت کے بعد ان کا کارواں ڈرا بھی نہیں اور رکا بھی نہیں۔
ان خیالات کا اظہار شہید ڈاکٹر نقوی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہدا کے عزم و ایثار کی امین ہے۔
پاکستان کی بنا، بقا اور ارتقا کیلئے ملت تشیع پاکستان کی قربانیاں بے مثال ہیں۔
ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سیاسی و اقتصادی طور پر اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی خدمات کے حوالے سے انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سید ثاقب اکبر نقوی کی سوچ اور خدمات کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سات مارچ کا دن نئے عزم اور نئے حوصلہ کا تقاضا کرتا ہے۔ ڈاکٹر نقوی شہید کی شہادت کے بعد ان کا کارواں ڈرا بھی نہیں اور رکا بھی نہیں۔
Shares: