تفصیلات کے مطابق حرم مطہر جناب سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیھا میں ہونے والی مجلس ترحیم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی شرکت۔ یہ تقریب شہید ابراہیم رئیسی (رضوان اللہ علیہ)، ایرانی وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ ہونے والے شہداء کو خارج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد ہوئی۔ تقریب میں سفارتی، مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سربراہ امور خارجہ نے شام میں مقام معظم رہبری کے نمائندہ شیخ حمید رضا الھرندی اور شام میں ایران کے سفیر ڈاکٹر حسین اکبری سے تعزیت کی ۔ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے کہا کہ ہم اس المناک سانحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران، قیادت، حکومت، عوام، اور شہداء کے اہل خانہ اور عزیز ایرانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں اپنی وسیع جنت میں مقام بلند عطا فرمائے۔ آمین
دمشق میں ڈاکٹر سید شفقت شیرازی کی شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر منعقدہ مجلس ترحیم میں شرکت
Shares: