اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

حضرت مام خمینی کا انقلاب خدا پر توکل کا عملی نمونہ ہے، مولانا احمد اقبال رضوی ایم ڈبلیو ایم قم کی طرف سے برسی امام خمینی کا انعقاد ساری دنیا میں 3جون کے ساتھ ہی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے پروگرام شروع ہو جاتے ہیں۔ اس سال گزشتہ روز 4 جون بروز منگل کو قم المقدس ایران میں بھی ایم ڈبلیو ایم قم نے برسی امام خمینی رح کاانعقاد۔

وحدت نیوز (قم) تفصیلات کے مطابق برسی کے پروگرام میں حضرت امام خمینی رح سے عشق و عقیدت رکھنے والے کثیر تعداد میں طلبا اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ پروگرام کا اغاز تلاوت قران سے کیا گیا۔ آغا مظھر مصطفوی نے اس کے بعد ترانہ شھادت اور امام خمینی کے بارے میں اشعار پڑھ کر شرکاء سے خوب داد وصول کی ، ان کے بعد برسی کے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمیں علامہ سید احمد اقبال رضوی (وائس چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان) نے حضرت امام رح کی زندگی کے انقلابی، سیاسی، عرفانی اور اخلاقی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ حضرت امام کی فکر وعمل نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ انقلاب سے پہلے تہران، امریکا اور اسرائیل کا گڑھ تھا، ایران سے اس خطے کے تمام ممالک کو کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ کوئی سوچ ہی نہیں سکتا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے مرکز اور گڑھ سے ان کے خلاف انقلاب کی لہر اٹھ سکتی ہے۔ حضرت مام خمینی کا انقلاب اللہ کے اوپر توکل کا عملی نمونہ ہے، اس انقلاب میں خدا پر ہی بھروسہ تھا اور اس میں ایک الہی طاقت تھی۔ اس الہی طاقت نے ہی استکبار کی ناک کو خاک پر رگڑا۔
حضرت امام خمینی نے اس انقلاب کے وسیلے سے مستضعفین جہان کو استقلال اور حقیقی آزادی نیز اسلام ناب کی طرف دعوت دی۔
حضرت مام کے بعد ان کے جانشین اور نائب برحق حضرت امام خامنہ ای نے اس انقلاب کو مزید استحکام بخشا۔
ان کی گفتگو کے بعد اجتماعی طور پر دعائے امام زمانہ ع کے ساتھ برسی کے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *