اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

تبلیغ دین، کار انبیاء ہے اور مبلغ بننا اعزاز۔ایم ڈبلیو ایم رپورٹ رفیق انجم مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام مبلغین کے اعزاز میں عشائیہ و تقریب تقسیم اسناد

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام جشن میلاد امام رضا علیہ السلام و حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور ماہ مبارک رمضان میں تبلیغ پر جانے والے مبلغین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مبلغین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور رمضان المبارک کے اپنی تبلیغی روداد کو بیان کیا۔ انہوں نے وطن عزیز پاکستان کے طول و عرض میں مختلف علاقوں میں تبلیغ کے حوالے سے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین علامہ غلام حر شبیری صاحب تھے انہوں نے اپنی گفتگو میں مبلغین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کار انبیاء ہے اور مبلغ مجاہد فی سبیل اللہ ہے۔
امام رضا علیہ السلام کے فرمان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ
الإمامة أمين الله
ہمیں شعبہ مبلغین سے وابستہ ہونے پر اور ایک مبلغ ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔
اس شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس اس کار انبیاء کو بہترین انداز میں انجام دینا چاہیے۔
آپ نے استاد حوزہ حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی کے قول کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ
مبلغ کو تبلیغ میں پہلے فکری و علمی طور پر بھی بالغ ہونا چاہیے یعنی فکری علمی اور عملی لحاظ سے ایک مبلغ کو سارے اوصاف حسنہ سے لیس اور مزین ہونا چاہیے۔
آپ نے اپنی گفتگو میں نظام ولایت فقیہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں اس عظیم نظام کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا بھی ہم مبلغین کے اہم کاموں میں سے ایک ہے، انہوں نے توجہ دلائی کہ
ایک ہوتی ہے تھیوری اور ایک ہوتا ہے عملی نظام۔ ولایت فقیہ کو عملی ہوئے چالیس سال سے بھی زیادہ عرصہ ہوا ہے لہذا ہمیں اب لوگوں کو نظام ولایت فقیہ سمجھانے میں آسانی ہونی چاہیے۔
امام رضا علیہ السلام کی امامت کے حوالے سے احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے اور لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔
ان کے بعد مجلس وحدت المسلمین امور خارجہ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی صاحب نے مبلغین و شرکاء اور مہمان محترم علامہ غلام حر شبیری صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
بعد از اں مبلغین کے درمیان اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *