تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین شعبہ نجف اشرف کے وفد نے جمعہ کے روز 24 مئی 2024ء کو رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای (دامت برکاتہ) کے عراق کے نمائندہ و وکیل آیت اللہ سید مجتبی حسینی (حفطہ اللہ) کے دفتر کی جانب سے ایرانی صدر شہیدِ جمہور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کیلئے مسجد حنانہ میں منعقد کردہ مجلسِ فاتحہ میں شرکت کی۔ اس مجلس میں مرجع عالی قدر آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی (حفظہ اللہ)، عراق میں نمائندہ و وکیل مقام معظم رہبری آیت اللہ سید مجتبی حسینی (حفظہ اللہ) سمیت نجف اشرف کی متعدد بزرگ شخصیات اور علماء کرام نے شرکت کی۔
ایم-ڈبلیو-ایم شعبہ نجف اشرف کے وفد نے دفترِ مقام معظم رہبری کے مسؤولین سے ملاقات کی اور ایران کے حالیہ شہداء سمیت تمام شہداء ملت اور مؤمنین مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔
ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے وفد کی ایرانی شہدا کیلئے منعقدہ مجلس ترحیم میں شرکت
Shares: