تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین شعبہ نجف اشرف کی جانب سے اتوار کے روز مؤرخہ 19 مئی 2024ء کو مؤسسہ باقر العلوم(ع) میں ولادتِ باسعادت ضامنِ آہو، عالِمِ آل محمد حضرت امام علی بن موسیٰ رضا (علیہ السلام) کی مناسبت سے عالی شان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
جشن کی شروعات تلاوتِ کلامِ الہی سے کی گئی جس کی سعادت مولانا سید فیضان حیدر جعفری نے حاصل کی۔ انکے بعد اپنی خوبصورت آواز کیساتھ منقبت پڑھنے کی سعادت مولانا قادر حسین نجفی نے حاصل کی۔
انکے بعد شیریں بیان خطیب مولانا محمد ثقلین خان نجفی نے امام علی رضا (علیہ السلام) کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے فضائل کی معراج کروائی۔
جشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔
ایم-ڈبلیو-ایم شعبہ نجف اشرف کی جانب سے جشنِ عالِمِ آل محمد(ع) کا انعقاد
Shares: