وحدت نیوز(لندن) برمکان سید مطلوب حسن کاظمی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم برطانیہ ، شہدائے خدمت ، خادم حرم امام رضا علیہ السلام شہید آیت اللہ حضرت ابراہیم رئیسی رح اور ان کے رفقاء شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس کی نظامت کے فرائض جناب غلام عباس نمائندہ ایم ڈبلیو ایم لولٹن نے انجام دیئے۔
ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی مرکزی کمیٹی کے رکن جناب سید وجاہت علی الحسنی نے سورہ یسین کی تلاوت فرمائی جناب غلام عباس صاحب نے امام زمانہ عج کی شان میں ایک ترانہ پیش کیا۔
مجلس میں ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب نے مجلس ترحیم سے خطاب فرمایا اور اس عظیم دکھ بھرے سانحہ پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور ملت ایران کے صبر، استقامت و حوصلے کو سلام پیش کیا اور خراج تحسین پیش کیا اور تعزیت پیش کی۔ انہوں نے خطاب میں فرمایا کہ شہداء کی یاد و پاکیزہ سیرت ہماری قوم کیلیے بہترین نمونہ ہے۔ اس پر آشوب دور میں اقوام متحدہ میں حرمت قران اور مظلوموں کا دفاع کیا ۔ انہوں نے فرمایا کہ شہید آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ شہید حسین امیر النیہان عظیم انسان تھے جن کی امت مسلمہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے فرمایا کہ ھم سب کو ان شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ھے اور ملت مظلوم مسلمہ کے لئے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ھے ۔ آخر میں انہوں نے مصائب شہداء کربلا بیان فرمائے۔ مجلس کے آخر میں نوحہ خوانی اور شہدائے فلسطین و شہدائے خدمت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ نیاز اور دعا امام زمانہ عجل اللہ کے ساتھ اس روح پرور مجلس کا اختتام ہوا