اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں ، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز(اسلام آباد)حج کے بابرکت موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں، حج عالم اسلام کا بھرپور اجتماع, شاندار مسلم امہ کی موجودگی کی حقیقت کا ترجمان ہے، دنیا بھر کے مسلمان رنگ و نسل،ملک و مسلک، طبقاتی و لسانی تفریق سے بالاتر ہو کر لبيك اللهم لبيك کی صدا بلند کر رہے ہیں، عالمی طاغوتی و استعماری طاقتوں کے خلاف اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت ہے، حج محض عبادت نہیں بلکہ دشمنان اسلام کو اپنی بھرپور افرادی قوت اور عزم و حوصلہ دکھانے کا دن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلومین کی حمایت کے لیے ہمیں بطور مسلمان یکجا ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کے عوام اپنے داخلی معاملات میں یہود ونصاریٰ کی مداخلت کے خلاف آواز بلند کریں، مسلمان ایک ایسی قوم کا نام ہے جو باوقار طرز زندگی اور اعلی فکر رکھتی ہے، ہمیں اپنے عمل و کردار سے ظاہر کرنا ہو گا کہ ہم ختمی مرتبت سردار الانبیاء حضرت محمد ص کے حقیقی پیروکار ہیں، ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ ہم مظلومین کے حامی اور ظالموں کے مخالف ہیں، عالم اسلام کو حج1445هـ‍ کی بابرکت ساعتیں مبارک ہوں۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *