اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین مشہد اور مؤسسہ شہید عارف الحسینی کا تعزیتی پیغام

وحدت نیوز (مشھد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس اور موسسہ شھید عارف الحسینی نے خادم الرضا (ع) اور صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

*انا للہ وانا الیہ راجعون*

خدمت گزار آستانہ رضوی، یار و یاور رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای، مجاہد عظیم الشان، رئیس جمہور دلسوز ایران اسلامی حضرت آیت اللہ ابراھیم رئیسی اپنے رفقاء کے ساتھ شہادت کی اعلی منزل پر فائز ہوگئے اور ان کی پاک و مطہر ارواح ملکوت اعلی کی جانب پرواز کر گئیں۔

اس خبر غم و الم اور ناگھانی صدمہ کے موقع پر حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی، شہداء کے اہل خانہ، ملت شہید پرور ایران اور حق و عدالت کی راہ پر گامزن اہل اسلام اور مظلومین جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ ان عزیزوں کو شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور انکا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔

آمین یارب العالمین

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *