12

اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی، سابق مرکزی صدر سید حسن زیدی اور مقامی شیعہ رہنماء بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران علامہ شہنشاہ نقوی کی طرف سے پیش کیے گئے نکات پر بھی بات چیت کی۔ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی، سابق مرکزی صدر سید حسن زیدی اور مقامی شیعہ رہنماء بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں