سردار دلھا شھید حاج قاسم سلیمانی اور یار با وفا ابو مھدی المھندس کی دوسری برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا.
سیمینار سے حجت الاسلام والمسلمین دکتر شفقت حسین شیرازی مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے خطاب میں شھید سردار حاج قاسم کی جامع شخصیت اور انکے مشرق وسطی میں انجام دیئے گئے مختلف کارناموں کو بیان کیا انکا کہنا تھا شھید اگر نہ ھوتے تو اس وقت استعمار و استکبار اپنے مقاصد میں کامیاب ھوجاتے یہ صرف انکی شخصیت تھی جنہوں نے اخلاص سے جھاد کیا اور شیطان اکبر کو خطہ میں شکست سے دوچار کیا۔
سیمینار کا آخری خطاب ریاست محترم جامعہ المصطفی العالمیہ واحد اصفھان حجت الاسلام والمسلمین حاج امیر طاھایی نے کیا اور انہوں نے شھید کی صفات کے اوپر بات کی انکا کہنا تھا یہ سردار شھید حاج قاسم کا اخلاص تھا کہ انہیں ولی فقیہ کی طرف سے زندگی میں ھی شھید زندہ کا لقب دیا گیا۔
پروگرام کا اختتام دعای تعجیل ظھور امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے ھوا .

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں