وحدت نیوز، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن کی سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے رہائشگاہ پر ملاقات میں سربراہ مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ وطن عزیز کو ستر ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اس طرح کے فیصلے حکومت کی ساکھ کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

دہشت گردوں سے مذاکرات،عزاداری پر غیر قانونی پابندیوں،عزاداران کے خلاف مقدمات کے اندراج اور فرقہ وارنہ مسلکی نصاب تعلیم کے حوالے سے ہمارے موقف اٹل اور بالکل واضح ہے۔ملک و قوم کا مفاد ہمیں ہر شے پر مقدم ہے۔جو بھی حکومت ملت تشیع کی مذہبی آزادی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گی ہم اس کی مخالفت میں کھڑے نظر آئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں