وحدت نیوز، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس کے درمیان زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر آصف علی زرداری سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال اور خطے کے حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سابق صدر آصف زرداری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی ۔
اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، تنظیم الاعوان پاکستان کے صدر فاروق اعوان ودیگر بھی شریک تھے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں