وحدت نیوز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاج اہل خانہ کا آئینی حق ہے، جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کرنا آئینی بالادستی کی خواہش کا اظہار ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ کراچی پولیس کا پرامن شیعہ خواتین پر تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے، کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاقانونیت امن کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے حکام کے خلاف حکومت کارروائی کرے، شیعہ قوم کو لاوارث نہ سمجھا جائے، خواتین پر تشدد کے واقعہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ریاست کو لاٹھی گولی کی بجائے آئین کی زبان سمجھنی چاہیئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں