وحدت نیوز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے برادر زاہد مہدی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اورنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نو منتخب صدر سے امید کرتا ہوں کہ وہ صرف خدا کی رضا کیلئے کام کریں گے، تنظیم کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ اور خدا وند متعال برادر زاہد مہدی کو اس الہیٰ مسئولیت سے بحسن وخوبی عہدہ براں ہونے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ آئی ایس او کی وسعت وتقویت اور ظہور امام حجت عج کی زمینہ سازی میں بہترین اور فعال کردار ادا کر سکیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں