وحدت نیوز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے نجف اشرف میں موجود نمائندہ رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبی حسینی دام ظلہ سےان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹرسید شفقت حسین شیرازی ،مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی ،ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر ابن حسن ،مولانا ضیغم عباس ،سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف سید خاور عباس نقوی ،سید عون علی کاظمی ،سید محمد عمران کاظمی اور شیخ قمرالدین بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کو پاکستان کی مجموعی صورت حال اور خطے کے حالات سے آگاہ کیا، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے ملت پاکستان کے لیئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں