حجت الاسلام محمد یوسف صوفی کی وفات مدیر مؤسسہ باقر العلوم قم ایران نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں نہایت ہی جدیت اور محنت و مشقت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی فعال رہتے تھے۔
غفران مآب حجت الاسلام محمد یوسف صوفی ایک عرصہ سے موسسہ باقر العلوم علیہ السلام  قم المقدسہ میں تدریسی سرگرمیوں سے منسلک تھے، خصوصا روئیت ہلال، فلکیات اور نجومی مسائل کے عنوان پر منعقدہ  ورکشاپس میں لکچر دینے کے ساتھ ساتھ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کی پیشنگوئی بھی کرتے تھے۔
اللہ تعالی کی درگاہ میں دعاگو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور مرحوم کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں