دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے شھید قائد علامہ عارف الحسینی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار منعقد ہوا جس میں علمائے کرام اور طلباء عظام نے شرکت کی.

پروگرام سے پہلے تمام مومنین کے لیےخصوصا قائد شھید کی بلندی درجات کے لیے قران خوانی کی گئی.
تلاوت کلام مجید کی سعادت قاری سید ابراھیم رضوی نے حاصل کی.
برادر قمر علی کشمیری نےشھید قائد کو نذرانہ عقیدت پیش کیا. برادر عمران نجمی نے بہترین اشعار سے داد تحسین حاصل کی. پروگرام کے پہلے مقرر حجت الاسلام عارف حسین نے مومنین کے درمیان وحدت کے موضوع پر بہترین گفتگو کی.
پروگرام کے مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سربراہ امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تھے جنہوں نے شھید کی سیرت انکے سیاسی بصیرت اور شھید کے تنطیمی جوانوں کو دیے گیے درس سے بیس اھم نکات بیان کی.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں